صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی خواتین کرکٹرز سے ملاقات

August 04, 2021

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر سی ایم ویمن ٹی 20 ٹورنامنٹ کی ونر اور رنر اپ ٹیموں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کرکٹ ٹورنامنٹ ویمن امپاورمنٹ اور صحتمند سرگرمیوں کے فروغ کی سمت اہم پیش رفت ہے۔

صدرِ مملک ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کھیلوں کےایونٹس سے صحتمند مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ خواتین کرکٹرز نے محنت اور لگن سے ثابت کیا پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں۔

دوسری جانب خواتین کرکٹرز نے ملاقات میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں گورنر سید ظہور آغا اور وزیراعلیٰ جام کمال خان بھی موجود تھے۔