حکومتی دعووں کے برعکس چینی کی قیمت کنٹرول سے باہر

August 04, 2021

حکومتی دعووں کے برعکس چینی کی قیمت کنٹرول سے باہر ہے، اسلام آباد کے شہری 115 روپے فی کلو تک چینی خریدنے پر مجبور ہیں، دکاندار کہتے ہیں مہنگی خریدیں گے تو مہنگی ہی بیچیں گے۔

چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور من مانے بھاؤ دیکھنے میں آرہے ہیں، ایک ہی مارکیٹ میں کوئی 115 روپے فی کلو بیچ رہا ہے تو کوئی 106 روپے میں فروخت کررہا ہے۔

دکاندار کہتے ہیں کہ چینی مہنگی خرید کر سستی نہیں بیچ سکتے۔

چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئےحکومت نے جولائی میں دو نوٹیفیکیشن جاری کیے،31 جولائی کےجاری نوٹیفیکیشن میں چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 50 پیسے جبکہ ایکس ملز ریٹ 84 روپے 50 پیسے مقرر کیا گیا اور عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا کہا گیا تھا۔