ایف آئی اے سائبر کرائم کی لاہور میں کارروائی، غیرملکی شخص گرفتار

August 11, 2021

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ فیصل آباد نے لاہور میں کارروائی کی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق شہری کو فراڈ میں ملوث کرنے کی کوشش پر غیر ملکی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق شکایت کنندہ نے کہا کہ ملزم نے خاتون بن کر ڈالروں کا پارسل بھجوایا اور مجھے فراڈ میں ملوث کرنے کی کوشش کی۔