پاکستان ، ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ میچ شاندار رہا، شاہد آفریدی

August 16, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا ویسٹ انڈیز سے پہلا ٹیسٹ میچ شاندار رہا۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ شاہین آفریدی اور حسن علی کی پرفارمنس کے ساتھ زبردست فائٹ بیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ ویسٹ انڈیز کو جاتا ہے ، پاکستان ٹیم اچھی بیٹنگ کے ساتھ ٹیسٹ میچ جیت سکتی تھی۔

شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ بہترین رہی، دوسرے ٹیسٹ کیلئے بابر اعظم اور کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات ہیں۔