عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں مستحکم

August 23, 2021

عالمی صرافہ میں سونے اور ملک میں ڈالر کی قدر بڑھنے کے باوجود ملک میں سونے کی قدر میں تبدیلی نہیں ہوئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 500 روپے برقرار ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قدر 93 ہزار 879 روپے پر برقرار ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 11 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 792 ڈالر فی اونس ہے۔