پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 283 پوائنٹس کی کمی

August 24, 2021

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو کاروبار کا منفی دن رہا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 283 پوائنٹس کم ہو کر 47 ہزار 828 پر بند ہوا ہے۔

کارباری دن میں 100 انڈیکس 386 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، کاروباری دن میں اسٹاک ایکسچینج میں 39 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب روپے سے زائد رہی۔

پی ایس کیس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے کم ہو کر 8359 ارب روپے ہے۔