حمزہ شہباز کی گلوکاری کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی

August 26, 2021

مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے صاحبزادے اور نون لیگ کے رہنما شہباز شریف کی گانا گاتے ویڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی گلوکاری کے چرچے تھے، ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرگردش ہے جس میں حمزہ شہباز بھی فنِ گلوکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔


سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں حمزہ شہباز نامور گلوکار کشور کمار کا گانا گنگنا رہے ہیں۔

حمزہ شہباز کی جانب سے گنگنائے جانے والے کشور کمار کے گانے کے بول کچھ یہ ہیں۔

کھلتے ہیں گل یہاں،کھل کے بکھرنے کو

ملتے ہیں دل یہاں ، مل کے بچھڑنے کو

واضح رہے کہ جنید صفدر نے اپنے نکاح کی تقریب میں محمد رفیع کے گانے ’کیا ہوا تیرا وعدہ ‘ کا ایک مختصر حصہ کمال خوبصورتی اور مہارت سے گایا جس سے حاضرین نے خوب لطف اٹھایا۔