• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمیلا فاروقی نے جنید صفدر کو ’اسٹار‘ قرار دے دیا

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو اسٹار قرار دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر تو وائرل تھیں ہی، کل دولہے کے گانے کی ویڈیو بھی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے۔

انہوں نےجنید صفدر کی اپنے نکاح میں ’کیا ہوا تیرا وعدہ‘ کی وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپنا ردعمل دیا۔

شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹوئٹ میں جنید صفدر کو اسٹار قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ اپنے نکاح کی تقریب میں خود ہی اسٹار ہوں۔‘

واضح رہے کہ جنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں اگرچہ گلوکار نوین کندرا کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں جنہوں نے اپنے گانوں سے سامعین کو مسحور کیا لیکن وہیں جنید نے بھی اپنی سُریلی آواز میں مقبول گانا بھی گایا تھا۔

 یاد رہے کہ اتوار کو لندن کے مقامی ہوٹل میں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے۔

نکاح کی تقریب میں جنید صفدر نے کالا پینٹ کوٹ جبکہ دلہن نے بھارتی ڈیزائنر سبیا ساچی کا تیار کردہ لہنگا زیب تن کیا۔

تازہ ترین