نیرج چوپڑا کے بعد ریسلر کی بھی بھارتی میڈیا پر کڑی تنقید

August 28, 2021

بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا کے بعد بھارتی ریسلر بجرنگ پونیا نے بھی بھارتی میڈیا پر کڑی تنقید کردی ۔

بھارتی ریسلر بجرنگ پونیا نے کہا کہ ارشد ندیم پر نیرج چوپڑا کی بات کا بتنگڑ بنادیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایتھلیٹس صرف ایتھلیٹس ہوتے ہیں، ہم گراؤنڈ پر مخالف ، اور باہر بھائی ہیں۔

بھارتی ریسلر نے یہ بھی کہا کہ اسپورٹس ہمیں نفرت نہیں سکھاتا، اتحاد کا سبق دیتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹوکیو اولمپکس کے بھارتی گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نفرت انگیز بھارتی میڈیا پر برس پڑے تھے اور ارشد ندیم کا ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کا جیویلن (نیزہ) اپنے پاس رکھنےکو بےبنیاد قرار دیا تھا۔