13 سالہ ہاتھی کی پانی میں موج مستی

August 30, 2021

ہاتھی کے 13 سال کے بچے کی سمندر میں غوطے لگانے اور موج مستی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، دیکھنے والے ہاتھی کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرنے سے خود کو نہ روک سکے۔

کچھ ویڈیوز انٹرنیٹ کو ایک خوشگوار مقام بناتی ہیں، جیسے حال ہی میں وائرل ہونے والی ہاتھی کی ویڈیو نے سب کو خوش کیا۔

یہ ویڈیو اوریگون چڑیا گھر کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی کا بچہ ہاتھی سمندر میں غوطے لگا رہا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں ہاتھی کا بچہ کہیں پانی کے ساتھ کھیل رہا ہے تو کہیں کیچڑ میں خود کو گندا کرکے خوش ہورہا ہے۔

ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے چڑیا گھر کے ترجمان کی جانب سے ہاتھی کے بچے کو 13ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی۔

دیکھتے ہی دیکھتے اس ویڈیو کلپ نے خوب پذیرائی حاصل کرلی اور صارفین کی جانب سے بھی ہاتھی کے بچے کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔