کپتان بابراعظم گھر والوں کے ساتھ وقت گزار کر خوش

August 30, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دورۂ انگلینڈ و ویسٹ انڈیز کے بعد گھر والوں کے ساتھ وقت گزار کر خوش ہیں۔

کپتان بابراعظم نے لمبےٹور کے بعد گھر آنے پر کہا کہ گھر آنے کی خوشی اور جوش کبھی تبدیل نہیں ہوا۔

بابر اعظم نے وطن واپس آ کر اپنا ہیئر اسٹائل بھی بنوایا۔

کپتان نے اپنی نئی لُک کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیو لک میں بہت فریش محسوس کر رہا ہوں۔