ڈیرن سیمی کی رمیز راجہ کو مبارکباد

September 02, 2021

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے رمیز راجہ کو پی سی بی کا چیئرمین بننے کی مبارکباد دی ہے۔

ڈیرن سیمی نے اپنے ٹوئٹ میں رمیز راجہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارک ہو۔

انہوں نے رمیز راجہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’خدا آپ کو وہ حکمت دے جو اس نوکری کیلئے ضروری ہے۔‘

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی کا انتخاب 13 ستمبر کو بورڈ آف گورنرز کے خصوصی اجلاس میں کیا جائے گا۔