• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی، دنیا کا پہلا 22 کیرات سونے سے بنا برگر وائرل


سوشل میڈیا پر دبئی کے ایک ریستوران میں تیار کیے گئے  دنیا کا پہلا 22 کیرات سونے سے بنے برگر کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔

سوشل میڈیا انسٹا گرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دبئی کے ایک ریستوران کی جانب سے بنائے گئے انوکھے اور مہنگے برگر کے چرچے ہو رہے ہیں۔

ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ بر گر میں شامل سب ہی لوازمات سمیت اس میں 22 کیرات سونا بھی استعمال کیا گیاہے جبکہ برگر کسی گتے کے ڈبے کے بجائے لکڑی کے ٹرنک نما ڈبے میں  رکھا گیا ہے۔

22 کیرات سونے کی مدد سے تیار کیے گئے انوکھے اور مہنگے برگر کے ساتھ  فرنچ فرائز بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس برگر کی قیمت 99 ریال رکھی گئی ہے جبکہ پاکستانی کرنسی کے مطابق یہ برگر   4 ہزار 4 سو 95 پیسے کا ہے۔