فہمیدہ مرزا کی انعام بٹ کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

September 04, 2021

وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ریسلر انعام بٹ کو مبارک باد دی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں فہمیدہ مرزا نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فاتح انعام بٹ کو کامیابی پر مبارک باد دی۔

انہوں نے کہاکہ پیرالمپکس میں حیدر علی اور ورلڈ بیچ ریسلنگ میں انعام بٹ کا چیمپئن بننا خوش آئند ہے۔

فہمیدہ مرزا نے مزید کہاکہ یونان کے ویزے کے لیے انعام بٹ سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

اُن کا کہنا تھاکہ انعام بٹ کے لیے ہر ممکن تعاون اور مالی سطح پر کام کریں گے۔