امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے انعام بٹ کو ریسلنگ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ حکومت حیدر علی اور انعام بٹ کے لیے خصوصی انعامات کا اعلان کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی سرپرستی کی جائے تو کھیلوں میں بہت بہتر نتائج آسکتے ہیں۔