قوم سے ملی محبت کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا، ارشد ندیم

September 08, 2021

ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اولمپیئن ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ قوم سے جو محبت ملی اسے لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔

کراچی کی نجی یونیورسٹی میں اولمپیئن ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔

یونیورسٹی آمد پر ارشد ندیم کا شاندار استقبال کیا گیا، انہوں نے طلبا سے گفتگو میں کہا کہ کھیل کوئی بھی ہو کامیابی کے لیے محنت ضروری ہے۔

پاکستانی اولمپیئن نے مزید کہا کہ اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل راؤنڈ میں ان پر بہت دباؤ تھا، جاپان کی شدید گرمی نے بھی انہیں پریشان کیا۔

ارشد ندیم نےیہ بھی کہا کہ کسی بھی شعبے میں کامیابی کے لیے محنت اور جستجو کی ضرورت ہوتی ہے۔