• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ون ڈے اسکواڈ بذریعہ موٹروے لاہور سے اسلام آباد روانہ



قومی ون ڈے اسکواڈ بذریعہ موٹر وے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گیا۔

تمام افراد کی ہوٹل پہنچنے پر کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہو گی، ایک دن آئسولیشن کے بعد کھلاڑی جمعے سے پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے۔

قومی اسکواڈ میں شامل چند کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف بذریعہ بس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا۔

اسلام آباد روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں فہیم اشرف، حسن علی، محمد حسنین اور محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، افتخار احمد، شاہنواز دھانی، زاہد محمود اور محمد حارث شامل ہیں۔

کپتان بابر اعظم، امام الحق، شاداب خان اور محمد رضوان سمیت باقی تمام کھلاڑی پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

ٹیم مینجر منصور رانا، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور اسسٹنٹ کوچ عبدالرزاق سمیت ٹرینر ڈرائکس سائمن بھی اسکواڈ کے ہمراہ روانہ ہوئے۔

ڈرائیکس سائمن کو یاسر ملک کی جگہ ٹیم مینجمنٹ میں شامل کیا گیا ہے، سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان بھی اسلام آباد جانے والوں میں شامل ہیں۔

تازہ ترین