کوئٹہ، خواتین کیلئے مختلف شعبوں میں تربیتی پروگرامز کا اہتمام

September 11, 2021


صوبہ بلوچستان کی خواتین کو با اختیار اور ہنر مند بنانے کے لیے مختلف شعبوں میں تربیتی پروگرامز کا اہتمام کیا گیا۔

صنعت و تجارت میں خواتین کو ہنر مند اور با اختیار بنانے کے لیے کوئٹہ میں پاکستان ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ریفارم کے اشتراک سے مختلف شعبوں میں تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔

پروگرام کے تحت خواتین کو تربیتی کورس کرائے جا رہے ہیں۔

مختلف شعبوں میں تربیتی پروگرامز کا مقصد خواتین کو معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔