جونی لیور کا عمر شریف کیلئے محبت بھرا پیغام

September 11, 2021


عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کامیڈین عمر شریف کی ناسازطبیعت پر بالی وڈ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، نامور کامیڈین جونی لیور کی جانب سے عمر شریف کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

جونی لیور نے عمر شریف اور اِن کے لیے صحت کی دعا کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

جونی لیور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’ہم سب کے عزیز فنکار عمر شریف صاحب جنہوں نے پوری دنیا کو ہنسایا، اُن کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے، سن کر بے حد دکھ ہوا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’سب مداح عمر شریف کے لیے دعا گو ہیں، آپ سب عمر شریف کے لیے دعا کریں تاکہ وہ جلدی سے ٹھیک ہوجائیں۔‘