مشہور بھارتی گلوکار دلیر مہندی نے پاکستان کے لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کے علاج سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔
دلیر مہندی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمر شریف کے ساتھ اپنے ماضی کی یاد تازہ کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمر شریف اور میں شوکت خانم کی فنڈریزنگ میں ایک ساتھ رہے ہیں۔
بھارتی گلوکار نے مزید کہا کہ عمر شریف کینسر سوسائٹی کے لیے کام پر بہت خوش تھے، آج انہیں علاج کی سخت ضرورت ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ آرٹسٹ برادری کی مدد کریں۔