• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شریف کیلئے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں، زرین عمر

پاکستان کے لیجنڈری سینئر اداکار و کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر کا کہنا ہے کہ عمر شریف کیلئے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں۔

زرین عمر  نے مداحوں سے اداکار کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

عمر شریف کے فیس بک اکاؤنٹ پر ان کی اہلیہ زرین عمر نے مداحوں کو اداکار کی صحت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے دعا کرنے کو کہا ہے۔


انہوں نے بتایا ہے کہ ’ عمر شریف کے لیےاگلے 24 گھنٹےبہت اہم ہیں برائے مہربانی جتنا ہو سکے دعا کریں!‘

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی تشویشناک حالت کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

تازہ ترین