اوبر کمپنی نیدرلینڈ میں ڈرائیوروں کے حقوق کا مقدمہ ہار گئی

September 14, 2021

دی ہیگ (اے ایف پی)سفری سہولیات فراہم کرنے والی اوبر کمپنی نیدرلینڈ میں ڈرائیوروں کے حقوق کا مقدمہ ہارگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ڈرائیوروں کے حقوق کے حوالے سے نیدرلینڈ کی عدالت میں اوبر کمپنی مقدمہ ہار گئی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈ میں اوبر ڈرائیورز ملازمت کانٹریکٹ کے زیراثر آتے ہیں۔