ای پے کے ذریعے 40 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس وصول کئے ہیں ، عثمان بزدار

September 14, 2021

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ای پے کے ذریعے 40 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس وصول کر چکے ہیں۔

عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 55 لاکھ سے زائد شہری ای پے کی سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو گھر بیٹھے سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آٹومیشن کی وجہ سے عوام کواب سرکاری محکموں کے چکر نہیں لگانا پڑتے۔