ریلوے کا سفری پاسز ڈیجیٹل نظام کے تحت تیار کرنے کا فیصلہ

September 14, 2021

پاکستان ریلوے نے مفت سفری پاسز کو ڈیجیٹل نظام کے تحت تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے محکمے کے فیصلے سے متعلق کہا کہ ریلوے پاسز نادرا کے ذریعے بننے سے کرپشن اور جعلسازی کا خاتمہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ریلوے ملازمین کی اہلیہ اور زیر کفیل بچوں کے مفت پاسز بھی نادرا سے بنیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے چیئرمین نادرا طارق ملک نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان ریلوے کے 1لاکھ 80 ہزار ریلوے پاسز نادرا کے ذریعے بنانے پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ملاقات میں نادرا کو ریلوے ملازمین کا ڈیٹا فراہم کرنے کے طریقے کار سمیت دیگر تفصیلات طے پا جائیں گی۔