ڈاکٹر عبدالقدیر کی صحت، حکومتی عدم دلچسپی کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع

September 15, 2021

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) ڈاکٹر عبدالقدیر کی صحت کے حوالہ سے حکومتی عدم دلچسپی کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی .قرارداد جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے جمع کرائی. قرارداد پر ان کے ساتھ مسلم لیگ نواز کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے بھی دستخط کیے ہیںقرارداد کےمتن میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا یہ ایوان عظیم ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گزشتہ دو ہفتوں سے کورونا وباجیسی بیماری کے بعد صحت یابی پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتا ہے۔قومی اسمبلی کا یہ ایوان اس امر پر تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر 26اگست سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں لیکن وزیر اعظم،صدر اور وفاقی وزراء میں سے کسی کو فو ن پر یا ہسپتال جا کر ان کی خیریت دریافت کرنے کی توفیق نہیں ہوئی۔