کرینہ کپور کا کِم کارڈیشیئن کے کالے لباس پر ردِعمل

September 15, 2021

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے امریکی اداکارہ کِم کاردیشیئن کے میٹ گالہ2021ء میںپورا کالا لباس پہننے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کرینہ کپور نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کِم کارڈیشیئن کی میٹ گالہ 2021ء سےوائرل ہونے والی تصویر شیئر کی ہے جس میں امریکی اداکارہ کِم کارڈیشیئن نے سر سے لے کر پاؤں تک کالے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے یہاں تک کہ ان کا چہرہ بھی اس لباس میں چھپا ہوا ہے۔

انہوں نے اس تصویر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’کیا ہو رہا ہے؟‘

خیال رہے کہ میٹ گالہ 2021ء میں شرکت کرنے والے تمام فنکاروں کے عجیب وغریب اور منفرد انداز کے ملبوسات پر سوشل میڈیا پر مختلف دلچسپ اور مضحکہ خیز میمز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔