کراچی (اسٹاف رپورٹر) رات گئے جوہر آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 16 عبداللہ سینٹر کے قریب مبینہ طور پر لوٹ مار کر نے والاایک نامعلوم ملز م شہری کی فائرنگ سےہلاک ا ور ایک زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمی کوعباسی اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق ہلاک ہو نے والے ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی ہے عمر 25سال ہے،زخمی کی شناخت 24سالہ عاقب ولد سلیم کےنام سے ہوئی ہے ۔