گزشتہ حکومت کے فوجی بھی فوج میں شامل ہونگے: افغان آرمی چیف

September 16, 2021

افغانستان کے آرمی چیف قاری فصیح الدین کا کہنا ہے کہ نئی افغان فوج میں گزشتہ حکومت کی جانب سے تعینات فوجی بھی شامل ہوں گے۔

یہ بات افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے آرمی چیف قاری فصیح الدین نے افغان میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں جلد باقاعدہ اور منظم فوج تشکیل دی جائے گی۔

افغان آرمی چیف نے مزید کہا ہے کہ تشکیل دی جانے والی یہ نئی فوج اہل افسران پر مشتمل ہو گی۔

قاری فصیح الدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئی فوج میں گزشتہ حکومت کی جانب سے تعینات فوجی بھی شامل ہوں گے۔