لگتا نہیں کہ رمیز راجہ مجھے کپتانی سے ہٹانا چاہتے ہیں، بابراعظم

September 17, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا سپورٹ کررہے ہیں۔ کپتان تبدیل کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ ایسا نہیں لگ رہا کہ وہ مجھے کپتانی سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ مصباح الحق اور وقار یونس کے جانے سے مجھ پر کافی ذمے داری عائد ہوئی ہے۔ امید کرتا ہوں کوچنگ پینل میں میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر کے آنے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔