نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے کی حمایت کردی

September 17, 2021

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے ملک کی ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کی حمایت کردی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخی پر جیسنڈا آرڈرن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ نہ ہونے پر سب کو کتنا افسوس ہے، اس کا اندازہ ہے، مگر کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے سیریز منسوخ کرنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہوں۔

وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے کہا کہ ہمارے لیے کھلاڑیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے۔

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے بات میں نیوزی لینڈ ٹیم کی دیکھ بھال پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورۂ پاکستان ختم کردیا۔

چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے دورہ جاری رکھنا ممکن نہیں ٹیم واپس جارہی ہے۔