جبری مسلمان بنانے کا پروپیگنڈا سراسر جھوٹ ہے، حافظ طاہر محمود اشرفی

September 17, 2021

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دنیا میں جبری مسلمان بنانے کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، جو سراسر جھوٹ ہے، بتایا جائے پاکستان میں کہاں کسی کو زبردستی مسلمان بنایا جارہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا پاکستان کے دشمن قوم اور فوج میں بغض پیدا کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو مضبوط کر دکھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حضور اکرم ﷺکی اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا ہی زندگی کا اصل مقصد ہے، سیرت مصطفیٰ سے رہنمائی لینے میں ہی نجات ہے۔