نوجوان نسل پاکستان کو عروج پر لیجانے کیلئے کردار ادا کرے، آرمی چیف

September 18, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کو عروج پر لیجانے کیلئے کردار ادا کرے نوجوان ملک کا اصل سرمایہ ہیں، تمام تر مشکلات کے باوجود عظیم قربانیوں کی بدولت ہم نے ملک میں ترقی اور پائیدار امن کی بنیاد رکھ دی ہے،نوجوان نسل پاکستان کو عروج اور ترقی کی جانب لے جانے کیلئے بہترین کردار ادا کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے 19ویں کانووکیشن سے خطاب کے دوران کیا۔