مریم نواز کے علاوہ پوری قوم نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے پر افسردہ ہوئی: فیاض الحسن چوہان

September 18, 2021

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہمریم نواز کے علاوہ پوری قوم نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے پر افسردہ ہوئی۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بیگم صفدر نے بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کی روش برقرار رکھی۔

اُنہوں نے کہا کہ مریم نواز کی خاموشی کے بعد یہ ثابت ہوا کہ شریف خاندان، مودی کا سچا اور سُچا عزیز دار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلے ایک روزہ میچ سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کو سیکیورٹی الرٹ ملنے کے بعد پاکستان میں نیوزی لینڈ کے ساتھ 18سال بعد ہونے والی سیریز منسوخ کردی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کے مطابق ان کی حکومت کو سیکیورٹی الرٹ ملے تھے ، جس کی وجہ سے ان کیلئے پاکستان کا دورہ جاری رکھنا ممکن نہیں تھا ۔

اس صورتحال کے بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آج شام اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ ہوگی، طیارہ آج دوپہر کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے ۔