یہ جاننا ضروری ہے نیوزی لینڈ کے انکار کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، جاوید میانداد

September 19, 2021

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)سابق کپتان جاوید میاں داد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی یقین دہانیوں کے باوجود نیوزی لینڈ کے انکار کرنے کا جواز نہ تھا ، نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کرنے کے پیچھے کوئی سازش ہے، یہ جاننا ضروری ہے نیوزی لینڈ کے انکار کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی بہت بہتر ہے، یہاں پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد ہوا جس میں کئی غیرملکی کھلاڑی بھی آئے، لیکن نیوزی لینڈ نے وہ کام کیا جو سمجھ سے بالاتر ہے، آگے جا کر پتہ چلے گا کہ معاملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، اچانک سے سیریز کے منسوخ ہونے کے پیچھے کچھ نہ کچھ ہے۔