ڈنمارک کے جزائر میں سیکڑوں ڈولفنز کو ذبح کردیا گیا

September 19, 2021

کوپن ہیگن( نیوز ڈیسک) ڈنمارک کے فیرو جزائر میں ایک روایتی شکار کے حصے کے طور پر ایک ہزار سے زائد ڈولفنز کو ذبح کیے جانے پر جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ’شکار کے دوران تقریباً 15 سو اٹلانٹک سفید چہرے والی ڈولفنز کو چاقوؤں اور برچھیوں سے مارا گیا۔ اس عمل کو ڈنمارک کے جزیروں کے رہائشی ’گرینڈادراپ‘ کہتے ہیں۔سی شیفرڈ کمپین گروپ نے سیکڑوں ڈولفنز کی فوٹیج شیئر کی جو ساحل پر مردہ حالت میں پڑی ہیں اور ان کے زخموں سے رسنے والے خون سے سمندر سرخ ہو رہا ہے۔ویڈیو میں ایسے لوگوں کو بھی دکھایا گیا ہے جو کم گہرے پانی میں پھنسی نیم مردہ ڈولفنز کو روکنے اور مارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سی شیفرڈ کیمپین گروپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’ فیرو جزائر نے فیرو کی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ ذبح کیا‘۔