لاہور: پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

September 19, 2021

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں پولیس نے کارروائی کرکے اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا جس کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق گرفتار ہونے والا ملزم پولیس مقابلے، پولیس وین اور موٹر سائیکل کو آگ لگانے کے مقدمات میں ملوث ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم ایل ڈی اے کے اہلکاروں پر حملوں کے مقدمات میں بھی اشتہاری ہے۔