نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا واپس جانا مجھے ایک مذاق لگ رہا ہے، عاقب جاوید

September 19, 2021

ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا واپس جانا مجھے ایک مذاق لگ رہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کرکٹ کا مقدمہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ پی ایس ایل میں آنیوالے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کی سیکیورٹی کی تعریف کرتے ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ سمجھ میں نہیں آرہا کھلاڑیوں کو کیا تھریٹ ملیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وائٹ کا سیکیورٹی تھریٹس شیئر نہ کرنے کا بیان بھی مذاق ہی لگ رہا ہے۔