• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھریٹ کی بنیادی نوعیت پی سی بی کو بتادی تھی، سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے اہم بیان میں کہا کہ مکمل اطمینان تھا اس لیے ٹیم کو پاکستان بھیجا تھا، جمعہ کے روز سب کچھ بدلا، ایڈوائزری، صورتحال اور تھریڈ لیول بدلا اس لیے دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا، تھریٹ کی بنیادی نوعیت پی سی بی کو بتادی تھی۔

اپنے بیان میں ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ ہمیں جو ایڈوائس ملی تھی اس میں ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں تھا، جمعہ کے روز سب کچھ بدلا، ایڈوائزری بدلی، صورتحال بدلی، تھریڈ لیول بدلا اس لیے دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈیوڈ وائٹ  نے کہا کہ آزاد ذرائع سے بھی ایڈوائزری کو حمایت حاصل تھی مکمل اطمینان تھا اس لیے ٹیم کو پاکستان بھیجا تھا تھریٹ کی بنیادی نوعیت پی سی بی کو بتادی تھی مگر اس کی تفصیلات شیئر نہیں ہوسکتیں، ہم نے حکومت سے تفصیلی مشاورت کے بعد ہی دورہ ختم کیا ہے۔

تازہ ترین