ورلڈ اسنوکر: حارث اور بابر کوارٹر فائنل میں مدمقابل ہونگے

September 21, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حارث اور بابر سکس ریڈ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ کوارٹر فائنل میں دونوں پاکستانی کھلاڑی آمنے سامنے ہوں گے۔ قطر میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں میں بابر مسیح نے بلجیم کے کیون ہانسنز اور حارث طاہر نے یو اے ای خالد کمالی کو شکست دی۔بابر مسیح نے عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر براہ راست اپ سسکٹین میں جگہ بنائی۔