یمن، حوثی باغیوں کا حملہ ناکام، عرب اتحاد نے بارود سے بھری دو کشتیاں تباہ کردیں

September 21, 2021

ریاض (شاہدنعیم) یمن میں سرگرم عرب اتحاد نے الصلیف میں حوثی باغیوں کی جانب سے حملے کی کوشش قبل ازوقت کارروائی کرکے ناکام بنادی ہے۔ بارود سے بھری دو کشتیاں تباہ کردیں۔ سعودی میڈیا کےمطابق ترجمان عرب اتحاد نے بتایا کہ حوثی الحدیدۃ سے جارحانہ حملے کرکے اسٹاک ہوم معاہدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی آبنائے باب مندب اور بحیرہ احمر کے جنوب میں عالمی تجارت اور جہاز رانی کو مسلسل خطرات پیدا کررہے ہیں ۔