یو این ڈی پی، پشاور میں سکالر شپس اور اعزازیہ تقسیم کرنیکی تقریب

September 21, 2021

لاہور (پ ر) یو این ڈی پی امن و انصاف پروگرام، طالبات کو قانونی تعلیم مکمل کرکے قانون کا پیشہ اختیار کرنے کے لئے فعال کردار ادا کر رہا ہے تاکہ قانونی پیشہ میں خواتین کی نمائندگی کو بڑھایا جا سکے۔ اس پروگرام کے تحت حیات آباد پشاور میں قائم سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے دفتر میں سکالر شپس اور اعزازیہ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کی 32طالبات کو اعزایہ اور وظائف دیئے گئے۔