زرنش خان کی طبیعت ناساز

September 21, 2021

پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی مقبول اداکارہ زرنش خان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کینولا میں ڈِرپ لگے ایک تصویر شیئر کی ، اور اسی تصویر کے ساتھ انہوں نے درج کیا کہ باہر کا کھانا کھانے سے گریز کریں۔

ادکارہ نے مزید تفصیلات بتانے سے تو گریز کیا، لیکن اداکارہ کی پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں باہر کا کھانا راس نہیں آیا۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں کی جانب سے ان کے لیے جلد صحتیابی کیلئے دعائیہ پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں۔