ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر، توسیع زیر غور نہیں، ایف بی آر

September 21, 2021

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، اس میں توسیع زیر غور نہیں ہے۔

ترجمان ایف بی آر اسد طاہر نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ لاکھ افراد ٹیکس گوشوارے جمع کرواچکے ہیں، ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی جارہی، پوائنٹ آف سیلز سے منسلک نہ ہونے والے تاجروں کو 15 روز بعد شوکاز جاری ہوگا۔

اسد طاہر کا کہنا تھا کہ پی او ایس نہ لگانے پر 15 روز بعد 5 لاکھ روپے جرمانہ لگایا جائے گا، تاجر 15 روز میں پی او ایس لگا دیں تو 5 لاکھ جرمانہ ختم ہوجائے گا۔

ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ پی او ایس نہ لگانے پر ایک ماہ بعد 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا، تاجروں کے کاروبار کو بند کرنا آخری سزا ہوگی۔