سی ڈی ڈبلیو پی، 20 ارب 71 کروڑ کے KCR منصوبے کی منظوری

September 22, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 20 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت کے کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کی منظوری دے دی ، جس کے تحت انفرااسٹرکچر جن میں فلائی اوور، انڈر پاسزکی تعمیر کی جائے گی ، اس منصوبے کو توثیق کیلئے ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی ہے ، سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی زیرصدارت ہوا، منصوبے کے تحت کراچی سرکلر ریلوے دریغ روڈ سے کراچی سٹی سٹیشن تک 22 کراسنگ کو ختم کیا جائے گا۔