جلال آباد میں چیک پوائنٹ پر حملہ، 3 افراد ہلاک

September 22, 2021

افغانستان کے شہر جلال آباد میں ایک چیک پوائنٹ پر مسلح افراد کے حملےمیں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

افغان میڈیا اور غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جلال آباد کے ضلع غوچک میں رکشے میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے چیک پوائنٹ پر حملہ کیا۔

عینی شاہدین اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں 2 طالبان ارکان اور ایک شہری ہلاک ہوا۔

جلال آباد میں انفارمیشن اینڈ کلچر محکمے نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملےمیں ہلاک تینوں افراد عام شہری ہیں۔