سعودی عرب میں کورونا کے 54 نئے کیسز، 7 مریضوں کا انتقال

September 22, 2021

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 54 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 735 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے7 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 679 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے61 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 711 ہوگئی ہے۔