اینٹی کرپشن نے محکمہ ریونیو افسران اور پٹواری کے خلاف تحقیقات شروع

September 23, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن ملتان نے محکمہ ریونیو افسران اور پٹواری کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے۔کہروڑ پکا کی رہائشی بیوہ خاتون نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن حیدر عباس وٹو کو درخواست دی کہ لودھراں کے پولیس کانسٹیبل حیدر علی اسکے بیٹے کی نوکری لگوانے کے لئے 4 لاکھ لئے اور خورد برد کر لئے جبکہ اہلیان راجہ پور لودھراں کے رہائیشیوں نے درخواست دی کہ لودھراں کے پٹواری بلال اور ریونیو عملہ نے سرکاری زمیں غیر قانونی طور پر کاشت کے لئے الاٹ کر دی۔ درخواستوں پر تحقیقات شروع کر د گئی ہیں۔