رمیز راجہ کو ون ٹو ون انٹرویو سے اجتناب کرنا ہوگا: راشد لطیف

September 23, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کو ون ٹو ون انٹرویو سے اجتناب کرنا ہوگا۔

’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ کوئی ٹیم انکار کرتی ہے تو اس ہی ملک میں جا کر کھیلنے میں حرج نہیں ہے۔

راشد لطیف نے کہا کہ اب ایکشن کا وقت ہے بولنے کا وقت گزر گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو بڑا برانڈ بنانے کے لیے پیسہ لگانا ہو گا۔