وزیرِ اعظم کی سعودی قیادت کو قومی دن کی مبارکباد

September 23, 2021


سعودی عرب کے قومی دن پر وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کا اپنے تہنیتی پیغام میںکہنا ہے کہ دعا ہے کہ دور اندیش قیادت کے زیرِ سایہ سعودی عرب میں ترقی کا سفر جاری رہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے سعودی عرب کو91 ویں قومی دن پرمبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو قومی دن مبارک ہو۔