پشاور: امریکی کم سن بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار، ایف آئی اے

September 23, 2021


پشاور میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے ایف بی آئی کی درخواست پر ہراسانی کے ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار شخص پر امریکی کم سن بچی کو ہراساں کرنےکا الزام ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے حیات آباد میں کارروائی کرتے ہوئے امریکی کم سن بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کارروائی امریکی ایجنسی ایف بی آئی کی درخواست پر کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کم سن بچی کی تصاویر لے کر بلیک میل کرتا تھا، ملزم کا موبائل فون قبضےمیں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔